Monday, November 22, 2021

Quaid-e-Azam ka Khat

 



قائداعظم کاخط بنام اسلامی جمہوریہ پاکستان
میرے پیارے پاکستان!
شاد رہو آباد رہو
یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ نیک نیتی کے جذبے کے ساتھ محنت و لگن سے کام کرنے والے کوکبھی مایوس نہیں کرتا ہماری جدوجہد ایک عظیم مقصد ( آزادی ) اور ظلم کے خلاف تھی میں اس جدوجہد میں شریک اپنے عزیز ساتھیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنھوں نے میرا ساتھ نہ دینے کے لیے کوئی بھی عُذر تلاش کیا ہو جس سے جو کام ہوسکتا تھا اُس نے وہ کام خود اپنے ذمہ لے لیا اور بالآخر اس تحریک کی دن رات کی کوششوں سے ہم اپنے مقصد کوحاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔  

قوموں کے اتحاد اور یقین محکم نے دُنیا کے نقشے کو بدل کر رکھ دیا میں اپنے بچوں سے ہمیشہ یہ ہی کہتا رہا ہوں کہ جب تک تم ایک قوم ، ایک اُمّت رہو گے تمھارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا میں نے اُردُو کو بہ حیثیت قومی زبان اسی لیے قراردیا کہ ایک اللہ جل جلالہٗ ، ایک رسول ﷺ اور ایک قرآن کے ساتھ اگر کوئی شے میرے بچوں کو ایک رکھ سکتی ہے تو وہ اُردُو بہ حیثیت قومی زبان ہے میں نے کسی انجان یا غیر مانوس زبان کو قومی زبان قرارنہیں دیا بلکہ ایک ایسی زبان کا انتخاب کیا کہ جسے میرا بچہ بچہ سمجھتا ہے بولتا ہے اور اپنی بات بآسانی دوسرے تک پہنچا سکتا ہے ، میں نے تمام معاملات جلد از جلد قومی زبان میں کرنے کا بھی کہا کیوں کہ بنانے والا بہتر جانتا ہے کہ بنائے جانے والی شے کو کس طرح اُس کی اصلی حالت میں باقی رکھا جاسکتا ہے ، اس میں کوئی تاخیر سے کام لیتا ہے تو اُسے میں نے اس نہایت اہم اوربنیادی فریضے کی ادائیگی کرنے میں سسُت روی کا مظاہرہ کرنے پر  میں نےملک دُشمن کہا مگر حکمِ عدالت آجانے کے بعدتو میں اُسے مجرم بھی سمجھتا ہوں  میں دیکھ رہا ہوں کہ طلبا کے ساتھ تعلیم کے نام پر کیا کھلواڑ کیا جارہا ہے ، مایوس نہ ہو میرے بیٹے حوصلہ رکھو میں بفضلِ اِلٰہی پُر اُمید ہوں کہ اقبال ؒ کی شمع کی روشنی ضرور ہر سُو پھیل کر اندھیروں کو اُجالوں میں بدل دے گی ۔

خدا تمھارا حامی و ناصر رہے

محمد علی جناح

تحریر : عظیم عارضؔ

Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home