Friday, June 3, 2016

Computer ki ahmiat


computer ki ahmiat
computer ki ahmiyat

کمپیوٹر پر مضمون
            کمپیوٹر کے  اگر لفظی معنی کیے  جائیں  تو اس کا مطلب ہے  حساب کرنے  والی مشین( حساب کنندہ) لیکن زمانۂ حال میں اس کی یہ تعریف اس کی افادیت کا احاطہ نہیں  کرتی کیوں  کہ آج کمپیوٹر صرف ایک حسابی مشین نہیں  ہے  آج ہر شعبہ میں  کمپیوٹر کی بڑی اہمیت ہے بلکہ کمپیوٹر آج کے جدید معاشرے کا لازمی جز ہے  چاہے    تعلیم ہو، کھیل تفریح ہو، مواصلات یا سفر ہو، کوئی انڈسٹری ہویا ہسپتال ہوہر جگہ کمپیوٹر کی اہمیت ، افادیت اور ضرورت دیکھی جاسکتی ہے ۔
کمپیوٹر کی تاریخ بہت پرانی ہے  لیکن بجلی سے  چلنے  والا کمپیوٹر بیسویں  صدی کی ایجاد ہے ، اپنی ایجاد کے  اوائل میں  کمپیوٹر مخصوص کام ہی کرتا تھا اور اس میں  بہت تھوڑے  مواد کو محفوظ کیا جاسکتا تھالیکن وقت گزرنے  کے  ساتھ ساتھ کمپیوٹرنے  اتنی ترقی کی کہ اب اس میں  اتنی معلومات اور یاد اشت کو محفوظ کرنے  کی صلاحیت ہو تی ہے  جس کو محفوظ کرنے  کے  لیے  کئی لائبریریاں  درکار ہوں ۔ کمپیوٹر سے  انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں  بہت آسانیاں  اور سہولتیں  پیدا ہو گئی ہیں   جن کاموں  کے  لیے  لمبی قطاریں  بنا کر کر گھنٹوں  انتظار کرنا پڑتا تھا اب وہ کام چند منٹوں  میں  ہو جاتے  ہیں، دنیا بھر میں  ترقی یافتہ ممالک زندگی کے  ہر شعبے  میں  کمپیوٹر کا استعمال بڑھاتے  چلے  جا رہے  ہیں  تاکہ ہر قسم  کے  معاملات اور مسائل کو کم وقت میں  حل کیا جا سکے۔   سائنس اور ٹیکنالوجی کے  تعلق سے  حاصل ہونے  والی ایجادات نے  انسانی معاشرے  میں  ایک انقلاب پیدا کر دیا ہے   اس لیے  اگر اس صدی کو کمپیوٹر کی صدی کہا جائے  تو بے  جا نہ ہو گا۔ اس وقت کمپیوٹر کی اہمیت اور ضرورت سے  انکار نہیں  کیا جاسکتا۔ کمپیوٹر ہر عمراورہرطبقے  کے  لوگوں  کی ضروریات پوری کرتانظرآتا ہے۔  

کمپیوٹر کی تاریخ بہت پرانی ہے  لیکن بجلی سے  چلنے  والا کمپیوٹر بیسویں  صدی کی ایجاد ہے ، اپنی ایجاد کے  اوائل میں  کمپیوٹر مخصوص کام ہی کرتا تھا اور اس میں  بہت تھوڑے  مواد کو محفوظ کیا جاسکتا تھالیکن وقت گزرنے  کے  ساتھ ساتھ کمپیوٹرنے  اتنی ترقی کی کہ اب اس میں  اتنی معلومات اور یاد اشت کو محفوظ کرنے  کی صلاحیت ہو تی ہے  جس کو محفوظ کرنے  کے  لیے  کئی لائبریریاں  درکار ہوں ۔ کمپیوٹر سے  انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں  بہت آسانیاں  اور سہولتیں  پیدا ہو گئی ہیں   جن کاموں  کے  لیے  لمبی قطاریں  بنا کر کر گھنٹوں  انتظار کرنا پڑتا تھا اب وہ کام چند منٹوں  میں  ہو جاتے  ہیں، دنیا بھر میں  ترقی یافتہ ممالک زندگی کے  ہر شعبے  میں  کمپیوٹر کا استعمال بڑھاتے  چلے  جا رہے  ہیں  تاکہ ہر قسم  کے  معاملات اور مسائل کو کم وقت میں  حل کیا جا سکے۔   سائنس اور ٹیکنالوجی کے  تعلق سے  حاصل ہونے  والی ایجادات نے  انسانی معاشرے  میں  ایک انقلاب پیدا کر دیا ہے   اس لیے  اگر اس صدی کو کمپیوٹر کی صدی کہا جائے  تو بے  جا نہ ہو گا۔ اس وقت کمپیوٹر کی اہمیت اور ضرورت سے  انکار نہیں  کیا جاسکتا۔ کمپیوٹر ہر عمراورہرطبقے  کے  لوگوں  کی ضروریات پوری کرتانظرآتا ہے۔ کمپیوٹر دُنیا بھر کے لوگوں کو ای میل، فوری پیغام رسانی، اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دنیا میں کہیں سے بھی ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل بناتا ہے کہیں  یہ بچوں  کو گیمز کے  ذریعے  تفریح مہیا کرتا ہے ، کہیں  یہ اسکول، کالجز اور جامعات کے  طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پوار کرتا ہے  انٹرنیٹ کے ذریعے بہت ساری معلومات اور علم تک رسائی فراہم کرتا ہے، جس سے تحقیق، تعلیم اور سیکھنے کو آسان اور زیادہ موثر بنایا جاتا ہے  تو کہیں  یہ بڑے  بڑے  سائنسدانوں ، ڈاکٹرز اور انجینئرز کی مشکلات ان کی تجربہ گا ہوں میں  حل کرتا ہوا نظر آتا ہے  یہ بغیر کسی غلطی کے  تمام کام یکساں  رفتارسے  کرتا ہے  تھکتا بالکل نہیں  نہ کبھی پریشان ہوتا ہے بہت سے کاموں کو خودکار طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کی یاداشت اتنی تیز اور اچھی ہوتی ہے  کہ کافی عرصہ گزرجانے  کے  بعد بھی ہماری بتائی ہوئی باتوں  کو یاد رکھتا ہے ان تمام افادیتوں کے پیشِ نظیر  کمپیوٹر ہماری روزمرہ کی زندگی میں ایک ناگزیر ذریعہ بن گیا ہےاس کی ضرورت و اہمیت کو دیکھتے ہوئے وہ لوگ بھی اس کی افادیت کے  قائل ہو چکے  ہیں  جو اسے  وقت کاضیاع یا صرف کھیل تفریح کا ذریعہ ہی سمجھتے  تھے

کمپیوٹر کی اہمیت و ضرورت:      

عظیم   عارض6 جون2016

Labels:

13 Comments:

At September 7, 2018 at 5:40 PM , Blogger O and F Discussions. said...

kya hai c.i.e ka mazmoon itna lmba naaahi hota thooraa chita likha karo bahii yaar

 
At September 7, 2018 at 5:41 PM , Blogger O and F Discussions. said...

kya masla hai c.i.e ka

 
At November 15, 2018 at 10:51 PM , Blogger Unknown said...

Exam mein bohat kaam aaya thnx

 
At November 16, 2018 at 9:37 AM , Blogger ilmichannel said...

آپ کے کام آگیا ہماری محنت وصول ہوگئی

 
At May 7, 2019 at 11:57 PM , Blogger Sharaf shehzad said...

بہت خوب

 
At June 18, 2019 at 1:59 PM , Blogger Unknown said...

تھیک کہا ہی آپنے

 
At January 8, 2020 at 10:37 PM , Blogger Unknown said...

Is main qutation to ni Hain

 
At May 25, 2021 at 6:46 PM , Blogger Unknown said...

Koii kaam nhii aya

 
At December 30, 2021 at 4:01 PM , Blogger Unknown said...

کمپیوٹر کے فائدے

 
At January 20, 2022 at 10:11 PM , Blogger Sulayman tv said...

ماشاءاللہ بہتر

 
At March 18, 2023 at 7:19 PM , Blogger ilmichannel said...

جناب آج کل کون کس کے کام آتا ہے کسی سے اُمید نہ لگائیں سوائے اللہ کے اور اپنی محنت کے ۔ ہم نے ادانیٰ سی کوشش تو کی تھی کام آنے کی

 
At March 18, 2023 at 7:20 PM , Blogger ilmichannel said...

شکریہ جزاک اللہ حوصلہ افزائی کے لیے بہت ممنون ہوں

 
At May 12, 2023 at 12:29 PM , Blogger Tafseer zehra said...

واقعی بہت ضروری ہے پہلے بھی تھا پر اب تو اس کے بغیر مشکل ہی ہے سب کام

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home