Tuesday, November 14, 2023

Business Karobar online offline


کاروبار 

Business karobaar
Business | Karobar




:دُکانداری

 روزمرہ استعمال کی چیزوں کی خریدوفروخت یا کرائے پر لین دین 

کھانے پینے ، پہنے اوڑھنے والی اشیا، ادویات، فرنیچر، اسٹیشنری، الیکٹرونک اشیا، برتن  اور جائیداد وغیرہ

:سروسز  یعنی مختلف قسم کی خدمات فراہم کرنا

جیسا کہ پک اینڈڈراپ، مریض کی تیمارداری، بچوں ،بوڑھوں  اور جانوروں  کی دیکھ بھال، باغبانی، پکوان، ڈرائی ، کلینرز ،   پینٹرز، مستری،پلمبر، الیکٹریشن، ٹیوشن وغیرہ

technical services پیشہ ورانہ خدمات

 کاروبار شروع کرنے  اور اس کو بہتر طریقے سے جاری رکھنے کے لیے  پانچ چیزیں   بہت ضروری ہیں

 اول: جگہ (اسپیس) دفتر، دُکان یا مکان وغیرہ کا انتخاب و انتظام

دوئم:  سرمایہ کاری (انویسٹمنٹ)

  سوئم: فردِ واحد (خود یا اپنے  ساتھ کوئی مددگار، ملازمین وغیرہ)

وقت: یعنی جو بھی کام کیا جائے اُسے اسی کے مطابق مناسب وقت دیا جائے

یکسُوئی: یعنی پوری توجہ، ذمہ داری ، اعتماد اور صبروحوصلے کے ساتھ کام کو جاری رکھا جائے

 کوئی بھی کام (بطورِ خاص کاروبار)  سیکھ کر سمجھ کر کرنا اس میں کامیابی کے امکانات کو کافی حدتک بڑھادیتا ہے 

 انٹرنیٹ کا استعمال عام ہوجانے سے  لوگوں کا رجحان آن لائن کاروبار کی جانب بڑھنے لگا اور اب تقریباً 90 

فیصد سے زیادہ کاروبار آن لائن ہوچکے ہیں جس کی وجہ اس سسٹم کی آسانیاں ، سہولیات اور اخراجات کا کم ہونا ہے۔

چوں کہ یہ آن لائن کام اسمارٹ ڈیوائسز جیسا کہ موبائل، لیپ ٹاپ ، ٹیب وغیرہ پر کیا جاتا ہے اس لیے اسے اسمارٹ ورک بھی کہا جاتا ہے

 جس طرح آف لائن کاروبار(فزیکلی بزنس)  کے کچھ تقاضے ہیں    اسی طرح آن  لائن بزنس    کی کامیابی کے لیے 

 بھی اِن تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہوتا ہے جب کہ آن لائن بزنس کے لیے مزید کچھ تقاضے ضروری ہوتے ہیں

آن لائن بزنس شروع کرنے کے لیے جن چیزوں کی آپ کو مزید ضرورت ہوتی ہےان میں

اسمارٹ ڈیوائس (کمپیوٹر، لیپ ٹاپ ، ٹیب، موبائل)

تیز ترین انٹرنیٹ

جی میل آئی ڈی

رقم کی منتقلی کے لیے آن لائن اکاؤنٹ

آن لائن آمدنی کے ذرائع 

یوٹیوب چینل پر مختلف ویڈیوز بناکر اپلوڈ کرنا

فیس بُک ، انسٹاگرام ، واٹس ایپ، ای میل مارکیٹنگ

ویب سائیٹ ، بلاگنگ

اشیا کی خریدوفروخت(آن لائن اسٹور وغیرہ) اور سروسز کی فراہمی جیسے کاروبارکے ساتھ ساتھ بہت سی  آن لائن  ارننگ ایپس  اور ویب سائیٹس بھی    دستیاب ہیں جن پر تھوڑی سی سرمایہ کاری کرکے بہت سی آمدنی حاصل کی  جاسکتی ہے  ۔

آن لائن ارننگ ایپس کے متعلق تفصیل سے جاننے کے لیے دئیے لنک پر کلک کریں


Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home